ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ دشمن پابندیوں کے حربے سے ایران کو کمزور بنانا چاہتا ہے جبکہ ملت ایران سیاسی اور سماجی وسیلوں سے مسائل کا سامنا کرکے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کرلیتی ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سامراج کا سرغنہ امریکہ ہے اور سامراج نے ہر طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن اسے ہمیشہ شکست ہوئي۔ یا درہے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے بھی انٹلیجنس منسٹری کے کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام سے سامراج کی دشمنی کی سب سے بڑی وجہ اسلامی انقلاب کی آفاقیت اور اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کا نمونہ عمل بننا ہے۔....... /169